گجرات(نمائندہ خصوصی)ممبر امن کمیٹی گوجرانوالہ اور اسپیشل پرسن لالہ جی سعید مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجا ب حکومت کی جانب سے خدمت کارڈ کے حوالہ سے معذور افراد کو جو ماہنانہ بارہ سو روپے دئیے جارہے ہیں ان کو بڑھا کر کم از کم تین ہزار روپے کیا جائے کیونکہ معذور افراد بھی اس معاشرہ کا اہم حصہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معذور افراد جو کہ بے روز گار ہیں ان کو کم از کم ایک لاکھ روپیہ قرضہ اور سرکار ی دفاتر میں نوکری بھی دے ،لالہ جی نے کہا کہ معذور افراد کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس لیے حکومت معذور افراد کے مسائل کو پہلے حل کرے،لالہ جی نے کہا کہ خدمت کارڈ کے حوالہ سے پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں معذور افراد کے لیے الگ الگ کاونٹر بھی کھولے جائیں تاکہ معذور افراد کو خدمت کارڈ اور دیگر مسائل حل کروانے میں آسانی ہو سکے۔