counter easy hit

شہبا زشر یف پارک میں معذور افراد کے لیے ٹیکنیکل اسپیشل پرسن ادارہ بنا ئیں،لالہ جی سعید مرزا

Lalaji Saeed Mirza

Lalaji Saeed Mirza

گجرات(نما ئندہ خصو صی)ممبر امن کمیٹی گو جر نوالہ ڈویزن لالہ جی سعید مرزا نے ایک بیا ن میں وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب ڈی سی او گجرات لیا قت علی چٹھہ سے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ شہبا زشر یف پارک میں معذور افراد کے لیے ٹیکنیکل اسپیشل پرسن ادارہ بنا ئیں جس میں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے معذ ور افرادہنر مند بن سکیں۔انہو ں نے کہا کہ پارک میں بہت زیا دہ جگہ خا لی پڑی ہے ۔اگر پارک میں معذور افراد کے لیے یہ ادارہ بنا دیا جا ئے تو بہت بڑا صد قہ جاریہ ہو گا ۔لا لہ جی نے مزید کہا کہ ڈی سی او گجرات لیا قت علی چٹھہ اگر معذور افراد کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں وہ معذور افراد کے لیے ایک کینا ل جگہ پر ادارہ تعمیر کروا دیں جیسا کہ انہوں نے گجرات میں بے پنا ہ ترقیا تی پرا جیکٹ شرو ع کر رکھے ہیں ۔جن میں با ب گجرات کڈ نی سنٹر جیسے منصو بے پا یہ تکمیل تک پہنچتے رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کے کے بیرون ملک میں معذور افراد کی بڑی قدر کی جا تی ہے مگر افسو س پاکستان میں ان کے ساتھ نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک میں معذور افراد کے لیے ہر قسم کی سہولیا ت موجو د ہیں ۔لیکن پاکستان میں معذور افراد کے ساتھ ظلم و ستم کیا جا تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ عرصہ35سال سے معذور افراد کے لیے کام کر رہا ہوں اور یہ کام کر کے مجھے فخر محسو س ہو تاہے ۔