گجرات(نمائندہ خصوصی)لالہ جی سعیداقبال مرزا اسپیشل پرسن ممبر امن کمیٹی گوجرانوالہ نے ایک بیان مین سی پی ایل سی کے چیئر مین اور ممتاز سماجی شخصیت الحاج مرزا امجد فاروق پر ایف بی آر کی جانب سے دہشت گردی کی جھوٹی ایف آئی آرکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحاج امجد فاروق مرزا ایک شریف شہری ہیں اور ایک اچھے صنعت کار بھی ہیں ان پر گجرات پولیس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر درج کر نا قابل شرم ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں اس مقدمہ کو فوری ختم کیا جائے لالہ جی نے کہا کہ ایف بی آر کے عملہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے اور ایسی حرکات سے باز رہے