قدرتی آفات اور غیر متوقع حادثات میں انسان اکثر بے بس دکھائی دیتا ہے ، ملائیشیا میں اچانک ایک سڑک گہرے گڑھے میں تبدیل ہ وگئی جس کی وجہ سے سفر کرتی کار بھی گڑھے میں جاگِری۔
ملائیشیا کے قریب پیش آنیوالے حادثے کی رپورٹ ملتے ہیں فائر فائیٹرز اور ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثے پر پہنچیں اور گرھے میں پھنسی گاڑی کے ڈرائیور کو باہر نکالنے کی تدابیر لینے لگے۔ فائر فائیٹرز نے بمشکل 60 سالہ کار ڈرائیور کو گڑھے سے باہر نکالا اور فوراً اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ستر میٹر چوڑے اور 15 میٹر گہرے گڑھے کے بننے کے بعد سرک کا بڑا حصہ متاثر ہوا جس کی وجہ سے ٹریفک کنٹرولز نے سڑک کر ٹریفک کے لئے بند کرکے لوگوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔