کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے روز بھی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے لانڈھی میں کاروائی کرتے ہوئے، ان کے 12بے گناہ کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے عزیز آباد کے جناح گراونڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کی تیاریاں کرنے والے ہمارے لانڈھی کے دفاتر پر قانون نافذ کرنے والوں نے چھاپا مارا اور 12سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہر کے 5علاقوں کو نو گو ایریا بنایا جارہا ہے، جس کا حکومت فوری نوٹس لے۔ فاروق ستار نے مزید کہا آج کے روز بھی قانون نافذ کرنے والوں نے کاروائی کرکے ہماری خوشیاں کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔