لاہور (نیوز ڈیسک) انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کا گراف اوپر جاتا دیکھ کر ملک کے نامور سیاستدانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے جا رہے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ کے حکومت کے باوجود ان کے بہت سے نامور ممبرز پی ٹی آئی کا حصہ بن چکے ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی کے نظر محمد گوندل ، فردوس عاشق اعون، ڈاکٹر بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کے بعد ایک بار پھرپی پی کی ایک اور اہم شخصیت کے حوالے سے خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی وسطی پنجاب کی ایک انتہائی اہم شخصیت نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے شرط رکھ دی ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت سے گجرات سے 2 قومی اور 2 صوبائی حلقوں سے ٹکٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اگر ان کو 4 حلقوں سے ٹکٹ دے دی جاتی ہے تو وہ بھی پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ابھی تک ان کو کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ انکے اس مطالبے پر غور جاری ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی روز گالی مت دیا کریں ،جب تک زندہ ہوں اپنی پارٹی سے وفادار رہوں گا ،عجیب و غریب اقتصادی سروے پیش کیا گیا ہے ،