پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں بنگل ڈیرو بائی پاس کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں سیشن کورٹ سے قتل کے مقدمہ کی سماعت کے بعد واپس جانے والے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
Larkana: Firing of unknown suspects, killing three people
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں فیض محمد،سچل اور محمد بخش لولائی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئےعلاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔