لاہور رائیونڈ کی حدود میں کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پر لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پی آئی اےذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 306 جب رائیونڈ کی حدود سے گزری، تو جہاز کے کاک پٹ پر لیزر لائٹ ماری گئی، جس کی اطلاح پائلٹ نے سول ایوی ایشن حکام کو دے دی ہے۔
ادھر جہاز 250 سے زائد مسافروں کو لیکر بخیریت لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔سول ایوی ایشن حکام کے کہنے پر پولیس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے