اسلام آباد (ویب ڈیسک) لندن میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ایک جگہ ہے پیکڈیلی سرکس اسکے پاس کچھ نجی اپارٹمنٹس ہیں جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جس شخصیت نے ملاقات کی ہے انھوں نے کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے۔ یاد رہے کہ اسی حوالے سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنا ردِعمل دیا تھا۔انھوں نے کہاتھا کہ اگرچوہدری نثار پارٹی میں واپس آئیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہاتھا کہ اگر وزراء لندن پلان کی تصدیق کر رہے ہیں تو میں اختلافات کیسے کر سکتا ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاتھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور پر سن ان کا ملک پر بہت بھاری ہے۔وزیر لندن پلان چھوڑیں آٹے اور چینی کی فکر کریں۔ملک میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں جکد ہی عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اسے ہٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے۔ اب اس حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ لندن کے کچھ نجی اپارٹمنٹس میں ایک اہم شخص کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس شخصیت نے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ چوہدری نثار اپنے میڈیکل کے لئے لندن کے دورہ پر موجود ہیں۔اور سابق وزیر اعظم نوازشریف اورسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک دوسرے سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر چکے ہیں ۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار دو ہفتے کے دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور چوہدری نثار کے مشترکہ دوستوں نے ان دونوں کی ملاقات کرانی چاہی تو نوازشریف نے انکار کردیا۔
درجنوں اوباش لڑکے گرلز کالج میں گھس گئے ، پھر وہاں کیا کیا مناظر دیکھنے کو ملے ؟ شرمناک انکشاف