اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سیکورٹی گارڈ نے ان سے بدتمیزی کی ہے جو قابل مذمت ہے اور اس کی معافی نہیں۔ وزیراعظم کے گارڈ کے ذریعے اسمبلی آنے پر پابندی ہونی چاہئے۔ بدھ کے روز انہوں نے سینٹ کے اجلاس کے دوران بتایا کہ وہ پارکنگ کی طرف جا رہے تھے کہ وزیراعظم کے گارڈ نے انہیں روک دیا اور کہا آگے مت جاؤ وزیراعظم آ رہے ہیں ، سیکورٹی گارڈ کے ذریعے پار لیما ن کی بے عزتی کرائی جا رہی ہے۔ اس پر اپوزیشن نے بھی احتجاج کیا، سنیٹر اعظم سواتی نے اس حوالے سے کہا وہ سیکورٹی گارڈ کے رویہ پر معذرت کرتے ہیں ۔