اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےدورۂ چین سے وطن واپسی پر رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، ملک واپسی پر دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی پر بریفنگ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا چین میں دورے کا آج آخری روز ہے، وطن واپسی پر وزیراعظم نے رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ، ملک واپسی پر مذاکراتی ٹیم اورامن وامان سے متعلقہ وزرا سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم وزیرمملکت برائے داخلہ اوروزیرمذہبی امور سے دھرنا مظاہرین کےخلاف کارروائی پر تفصیلی بریفنگ لیں گے اور مظاہرین سےمعاہدے اور اس کا پس منظر دیکھا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے آخری روز شنگھائی میں چائنا ایکسپورٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک سے گوادر پورٹ تک رسائی اورمشرق وسطیٰ کے ممالک سے تجارت آسان ہوگی۔ سی پیک کارو باری لاگت اور فاصلے کم کرنے کا باعث بنے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان ہر طرح کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔نیاپاکستان کاروبار کیلئے زیادہ سازگار جگہ ثابت ہوگی۔ ہم پاکستان میں شفافیت اور احتساب کے قوانین کو بہتر بنا رہے ہیں۔ خیال رہے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت اور مظاہرین میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد دھرنے ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین اور حکومتی نمائندوں میں جاری مذاکرات کامیابی سے ہم کنار ہوئے، معاہدے کی کاپی اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی، معاہدہ پانچ نکات پر مشتمل ہے،۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے مظاہرین کو تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے. معاہدے کے مطابق حکومت آسیہ بی بی کیس میں نظرثانی اپیل پر اعتراض نہیں کرے گی، آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے حکومت قانونی کارروائی کرے گی. معاہدے کے مطابق 30 اکتوبر سے لے کر اب تک گرفتار ہونے والے تمام مظاہرین کو رہا کیا جائے گا، دوسری جانب مظاہرین کی قیادت نے کسی بھی شخص کی دل آزادی پر معذرت کی ہے۔ معاہدے پر وفاقی وزیرنورالحق اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے دستخط ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔