اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے۔ شبر زیدی کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شبر زیدی اے ایف آئی سی میں طبی معائنہ کروا رہے ہیں۔ شبر زیدی کی طبعیت کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں شبر زیدی کو ایف بی آر کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ شبر زیدی کو عہدہ سنبھالنے کے بعد معاشی پالیسیاں، ٹیکس کولیکشن اور ریوینیو میں اضافہ سمیت کئی چیلجنز کا سامناتھا۔ شبر زیدی کی تعیناتی پر تنقید بھی کی گئی تاہم بعض سینئیر تجزیہ نگاروں نے کہا کہ شبر زیدی سابق سندھ حکومت کے دور میں سندھ کے وزیر خزانہ بھی رہے ہیں اس حوالے سے وہ ان معاشی پالیسیوں سے بھی آگاہ ہیں جو کہ ملکی حالات کے تناظر میں بہتر اور مثبت نتائج دے سکتی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ شبر زیدی کی تعیناتی ایف بی آر کے حق میں بہتر اور قوم کے لیے مثبت نتائج کی ذمہ دار ہو گی۔