counter easy hit

تازہ ترین اطلاعات

Latest Updates

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

لاہور (ویب ڈیسک ) چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو،سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کو آمد کی درخواست اور ایک جلو کے حصار میں قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔نواز شریف کو اپنی بیماری کے علاج کے لیے عدالت کی طرف سے6ہفتوں کی ضمانت پر رہا گیا تھا جس کی مدت ضمانت آج 7مئی کو ختم ہو گئی ہے اور اب انہیں جیل واپس جانا ہے۔مدت ضمانت میں توسیع اور ملک سے باہر جانے کے لیے بھی نواز شریف نے عدالت میں درخواست دی تھی لیکن عدالت نے مزید ضمانت دینے اور ملک سے باہر جانے کی استدعا مسترد کردی تھی۔نواز شریف کی خواہش تھی کہ انہیں علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت دی جائے جو کہ نہیں مل سکی۔ تاہم آج انہیں واپس جیل جانا ہے۔نواز شریف کو جیل واپس بھیجنے کے لیے جلوس کی شکل میں ریلی کوٹ لکھپت جیل جائے گی جس کی قیادت مریم نواز کریں گی اور دیگر قائدین بھی کارکنوں کے ہمراہ ہوں گے۔جیل انتظامیہ نے ن لیگ کو پیغام بھیجا تھا کہ شام 6بجے سے قبل نواز شریف کو حوالات پہنچا دیا جائے جبکہ ن لیگ قائدین کا کہنا ہے کہ ضمانت رات12بجے تک ہے تو شام 5یا 6بجے کیوں جیل بھیجا جائے۔ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ میاں نواز شریف آج کا روزہ گھر پر افطار کرنے کے بعد رات گئے جیل واپس جائیں گے جبکہ جیل انتظامیہ اس بات پر اڑی ہوئی ہے کہ نواز شریف کو 5بجے گرفتار کیاجائے گا۔نواز شریف کی ضمانت چھے ہفتوں کے لیے تھی جو کہ آج ختم ہو رہی ہے اور مدت ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر آج انہیں خود کو جیل انتظامیہ کے سامنے سرنڈر کرنا ہے۔آج شام کو جلد یا بدیر میاں نواز شریف کوٹ لکھپت جیل تو پہنچ جائیں گے مگر یہ فیصلہ شام تک ہی ہو گا کہ وہ روز افطار اپنے گھر پرکریں گے یا پھر جیل میں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں لیکن اس کے باوجود وہ جیل منتقل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکن اظہار یکجہتی کیلئے ان کے ساتھ جیل تک جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ افطار کے بعد جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل تک جگہ جگہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کارکن متحرک ہے اور کارکن اپنی محبت سے نکل رہا ہے، پارٹی ان کی کال پر لبیک کہہ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افطار کے بعد نواز شریف جیل جانے کے لیے نکلیں گے۔لاہور میں لیگی کارکنوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نواز شریف کو شام 5بجے سے پہلے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 26مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو 6ہفتوں کیلئے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔ خیال رہے کہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہیں 24دسمبر 2018ءکو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website