ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)اشٹام فروشی کے نئے لائسنس جاری کیے جائیں ، اشٹام فروشوں کی کمی سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ، وکلا اور انجمن تاجران کی ڈی سی او ننکانہ سے اپیل ،ضلع ننکانہ میں تقریباََ ایک سال سے کسی نئے اشٹام فروش کو لائسنس جاری نہیں کیا گیا جبکہ بڑھتی آبادی اور تمام تحصیلوں میں ججزکی تعیناتی اور عدالتوں کے قیام سے سائلوں کواشٹام فروشوں کی اشد ضرورت ہے جو کہ یونین کونسل کی سطح پر آبادی کے تنا سب سے مقرر ہوں مگر پرانے با اثر اشٹام فروش ممبران اسمبلی کے دباؤ سے نئے لائسنس جاری نہیں ہونے دے رہے اور خود منہ مانگی رقم لے کراشٹام لکھتے ہیں اگر ان سے سادہ اشٹام مانگا جائے تو صاف انکار کر دیتے ہیں یاد رہے کہ دس ماہ قبل ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں سیاسی دباؤ پر دو افراد مو گا منڈی ننکانہ کے محمد صادق اور سانگلہ کے محمد مالک کو اشٹام فروشی کے لائسنس جاری کیے گے تھے۔ سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ چودھری حق نواز خاں اور آل ٹریڈرز یونین کے صدر چودھری محمد ریاض و دیگرز نے صحافیوں کو بتاتے ہوئے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں اور اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب سے اپیل کی ہے کہ میرٹ پرنئے لائیسنسوں کو اجراء کیا جائے اس وقت تقریبا تین سو سے زائد افراد نے نئے لائسنسوں کے لیے اے ڈی سی ننکانہ کو درخواستیں دے رکھی ہیں علاوہ ازیں سادہ اشٹام دینے سے انکار کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔