اسلام آباد(اصغر علی مبارک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائرڈ ججوں کی پینشن اور مراعات سے متعلق درخواستیں واپس لینے کی بنیاد خارج کردیں ۔عدالت نے سندہ ہائی کورٹ بار کے فیصلے سے متاثرہ ججز کی آئینی درخواست مسترد کردی۔ آج چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے سماعت شروع کی۔ ججز کے وکیل نے استفسار کیا کہ سندہ ہائی کورٹ بار کے فیصلے میں متاثرہ ججز کو نہیں سنا گیا ،عدالت نے نوٹس جاری کرکے پرویز مشرف کو موقف دینے کا موقع فراہم کیاتو کیا متاثرہ ججز کا جرم پرویز مشرف سے زیا دہ سنگین تھا ۔ عدالت نے متاثرہ ججز کو عہدو سے فارغ کیا اور توہین عدالت کے نوٹسسز بھی جاری کئے ۔بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کی درخواست خارج کی جاتی ہے وجوہات تفصیلی فیصلے میں بیان کی جائیں گی