لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگی نہیں بلکہ لگوائی گئی تھی۔ انھوں نے ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے 2 دن پہلے ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگی، آگ لگنے سے27 افراد جل گئے۔ انہوں نے کہا کہ 29 جون کو دوبارہ ایل ڈی اے پلازا میں آگ لگی۔
دوسری آگ کی رپورٹ میں بہت دلچسپ چیزیں سامنے آئیں۔ فرانزک رپورٹ میں کہا گیا کہ7ویں فلور میں جو آگ لگی وہ حادثاتی نہیں۔ شفقت محمود نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اس کی تحقیقات کرائیں، جولوگ بھی اس میں ملوث ہیں انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔