counter easy hit

مینڈیٹ کے دعویدارحکمران انتخابی وعدوں کو پورا کریں ۔اشفاق احمد چوہدری

اشفاق احمد چوہدری

اشفاق احمد چوہدری

فرانس ( نمائندہ خصوصی ) قومی بحرانوں کا خاتمہ ‘ عوامی مسائل کا حل اور قوم کو امن و تحفظ کے ساتھ ترقی و خوشحالی کے یکساں مواقع کی فراہمی مینڈیٹ کے دعویدارحکمرانوں کا فریضہ و ذمہ داری ہے مگر افسوس کہ حکمران طبقہ فرائض و ذمہ داری کی احسن ادائیگی اور گڈ گورننس کے قیام میں ناکام اور مسائل کو سابقہ حکمرانوں کی نااہلی قرار دینے کی روایت پر گامزن ہے۔ پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامی کو سابقہ حکمرانوں کی نااہلی گرداننے کی روایت چھوڑ کران وعدوں کو وفا کریں جو انتخابات کے وقت انہوں نے قوم سے کئے تھے اور سابقہ حکومتوں کو کوسنے کی بجائے بجلی ‘ پانی و گیس بندش سمیت توانائی بحران ‘ دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ بیروزگاری ‘ غربت ‘ جہالت’ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی روایت کا خاتمہ کریں وگرنہ مستعفی ہوجائیں کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے جو کچھ کیا اسی کو جواز و بنیاد بناکر انہوں نے انتخابی مہم چلائی اور سابقہ حکمرانوں کی پیدا کردہ خرابیوں و برائیوں سے نجات کیلئے ہی عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے اگر وہ اس مینڈیٹ پر پورا نہیں اترسکتے تو مزید مسند اقتدار پر قابض رہ کر عوام اور اس کے مینڈیٹ کی توہین نہ کریں۔