سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ PAT کے مرکزی رہنماء اور ترجمان عمر ریاض عباسی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد گزشتہ رات اسلام آباد میں انتقال کر گئیں ہیں۔ MQIسپین کے مرکزی صدر محمد اکرم بیگ، سینئر
نائب صدر ظل حسن قادری، نوید احمدا ندلسی، علامہ عبدالرشید شریفی، محمد نواز کیانی، محمد عتیق قادری، خرم شبیر قادری سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے جبکہ عمر ریاض عباسی سمیت تمام لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔