کراچی …..بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ عبد المالک بلوچ کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ملک سے باہر جانا سول اور ملٹری قیادت کا معاملہ ہے،ان کا جانا ٹھیک نہیں،ڈھائی سال تک وزیراعلیٰ رہا لیکن کوئی خفیہ فنڈ نہیں لیا۔
کراچی بار ایسوسی سے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ کا کہناتھا کہکسی کی ایک کپ چائے بھی نہیں پی، آج ملک کو سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں،ہمیں چاہیے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کریں،وفاقی حکومت کو بھی اپنی حکمت عملی بدلنے کی ضرورت ہے۔سابق ویزاعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اغوا برائے تاوان میں 73 کے قریب گینگ ملوث تھے،سابق کور کمانڈر ناصر جنجوعہ کے تعاون سے بھی مسائل حل کیے۔عبد المالک بلوچ نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔