counter easy hit

معروف ماڈل صوفیہ حیات نے فیشن انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

Leading model Sofia

Leading model Sofia

بھارتی نڑاد برطانوی ماڈل صوفیہ حیات فیشن انڈسٹری کی چکا چوند کو چھوڑ کر اپنا نام مدر صوفیہ رکھ لیا ہے۔
لندن: (یس اُردو) دنیا میں فیشن انڈسٹری کی کئی شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اپنی مقبولیت کے دور میں اپنے پیشے کو خیر باد کہا۔ ایسی ہی ایک مثال بھارتی نڑاد برطانوی ماڈل صوفیہ حیات کی ہے جنہوں نے راہبانہ زندگی اختیار کرتے ہوئے اپنا نام مدر صوفیہ رکھ لیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام میں چند روز قبل انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے کہا تھا کہ ہم میک اپ اور بالوں کو رنگے اور فیشن کئے بغیر بھی بہت خوبصورت ہیں۔ وہ اپنے مداحوں اور دوستوں سے معذرت خواہ ہیں کہ وہ اپنی بات میں الگ مختلف دے رہی ہیں لیکن اب وہ تبدیل ہو چکی ہیں۔ ماضی میں وہ ان لوگوں کی ستائش کرتی تھیں جو پر آسائش زندگی گزارتے تھے لیکن اب ان کے نزدیک وہ لوگ تعریف کے قابل ہیں جو اندرونی طور پر پرسکون ہیں۔ اسی طرح گزشتہ دنوں جب برطانیہ میں ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ان کا بھولا ہوا پرس واپس کیا تھا تو انہوں نے انسٹا گرام پر ہی اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مسلمان نہیں لیکن وہ ہر مذہب پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ مذہب کے معنی ہی اتحاد کے ہیں۔واضح رہے کہ صوفیہ حیات کا آبائی تعلق بھارت سے ہے لیکن انہیں اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ بھارتی ٹی وی رئیلٹی شوبگ باس کے ساتویں ایڈیشن میں شریک ہوئی تھیں۔