ابوجا: اوبی مادوبوگوو کا شمار نائجیریا کے مشہور اداکاروں میں ہوتا تھا۔ آنجہانی اداکار عرصے سے ذیابطیس کے مرض میں مبتلا تھے۔
Leading Nigerian actor Madobugo died
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجریا کے مشہور اداکار اوبی مادوبوگوو عرصہ دراز سے ذیابطیس میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ ان کا شمار نائیجریا کے معروف اداکاروں میں ہوتا تھا۔ اوبی مادوبوگوو کو کنگ آف موسانگا کے کردار سے بین الاقوامی سطح پر شہرت ملی۔ نائجیرین میڈیا سے وابستہ شخصیات نے اوبی مادوبوگوو کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کی ہے۔