کراچی (یس ڈیسک) اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے، وہ ترقی پسند شاعر اور دانشور و صحافی اور مرزا غالب، علامہ اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو شاعر تھے۔
فیض کی شاعری کے انگریزی، جرمن، روسی، فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں، ان کے مجموعہ کلام میں ’’نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی ، نقش وفا، دست صبا، دست تہہ سنگ، سر وادی سینا ، زنداں نامہ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔
فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی شاعر تھے جنھیں روس کا لینن امن ایوارڈ اور نوبل پرائز سے نوازا گیا، انھیں پاکستانی امن ایوارڈ، نگار ایوارڈ اور سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ فیض احمد فیض 20 نومبر 1984 کو انتقال کر گئے تھے۔