لاہور (یس ڈیسک)وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رینجرز اختیارات کے معاملے پر بلاول بھٹو بول پڑے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ناکام لیگ چھوٹے صوبوں کا استحصال کرنے کے بجائے انہیں ساتھ لے کر چلے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رینجرز اختیارات کا معاملہ گمبھیر ہوتا جا رہا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے ایک بیان میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناکام لیگ اور انفیرئیر منسٹر چھوٹے صوبوں کا استحصال بند کریں۔ ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے مل کر چلنا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ناکام لیگ اور ان کے انفیرئیر منسٹر اپنے کام پر دھیان دیں۔