تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے وزراء بدکلامی اور بدتمیزی میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کی گفتگو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی وزراء پارلیمان میں گھٹیا زبان استعمال کرنے پر شرمسار ہونے کی بجائے مزید بیہودگی پر اتر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرح ان کی کابینہ کے وزراء بھی ایوان اور قوم سے جھوٹ بولنے سے گریز نہیں کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے، اگر وزراء میں شرم و حیا ہو تو وہ خرافات ترک کر کے عوام کو بجلی فراہم کریں۔