اسلام آبار(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے ہم کم ہی توجہ دیتے کہ یہ اصل ہے یا نقل تاہم جب وہ چیز خرید لیتے ہیں تو اس کے جعلی ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔ یہ بات بھی ضروری ہے کہ بہت سے لوگ اس بات کا تعین ہی نہیں کرپاتے کہ موبائل یا چارجر اصلی ہے یا نہیں تاہم حال ہی میں ماہرین نے اصل فون اور چارجز کو پہچاننے کے لئے کچھ اہم نشانیاں بتائی ہیں جوکہ درج ذیل ہیں۔ پیکنگ کو بغور دیکھیں عام طورجعلی سیلز کی پیکنگ کرنیوالے اتنی توجہ سے کام نہیں کرتے لہٰذا سب سے پہلے ڈبے پر موجودپیکنگ میں پلاسٹک کو دیکھیں کیونکہ اس کی موٹائی چوڑائی اصل کے مقابلے میں ضرور مختلف ہو گی۔ساتھ ہی ساتھ اس کی پرنٹنگ کوالٹی پر بھی غور کرنا چاہیے۔ اس میں ضرور کوئی نہ کوئی خرابی ہوگی۔ موبائل چارجر کی ساخت،خریدتے وقت یہ بات ضرور مدنظر رکھنی چاہیے کہ کمپنی کے اصل چارجر کی ساکٹ پن نقلی سے مختلف ہوتی ہے۔اصل چارجرکی ساکٹ پن کی موٹائی ایک سی نہیں ہوتی ہے جب کہ نقلی ساکٹ پن کی موٹائی یکساں ہوتی ہے۔ اصل چارجر کی پن کی لمبائی زیادہ جبکہ نقلی کی کم ہوتی ہے