لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیاہے جو کہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات کو دیکھیں گے جبکہ انہیں وزیر مملکت والا درجہ حاصل ہو گا اور یہ بات تو سب کو ہی معلوم ہے کہ سید ذوالفقار بخاری برطانوی
شہری بھی ہیں اور اسی کو بنیاد بنا کر فوزیہ قصوری نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر شائد عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ماں کہلانے والی فوزیہ قصوری پارٹی چھوڑ چکی ہیں اور انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیا ۔فوزیہ قصوری نے عمران خان کی جانب سے زلفی بخاری کو اہم عہدہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔فوزیہ قصوری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مارچ 2013 میں عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ اگر آپ انٹر پارٹی الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہیں تو اپنی امریکی شہریت کو چھوڑ دیں ، میں نے چھوڑ دی ، عمران خان جو چاہتے تھے میں اس کا احترام کرتی تھی اور اس کی وجہ پی ٹی آئی سےم میری محبت تھی ، لیکن اب دوہری شہریت والے عہدوں پر تعینات ہیں ، کیا یہ انصاف ہے ؟۔