کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ جیسا خوبصور ت ہمارا ساحل ہے ، ایسے ملک قرضے لینے والے نہیں بلکہ دینے والے ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی کے لوگ مستعفی ہوکر الیکشن لڑنے کے بعد آئیں،، احتساب سب کا ہوگا ،، کوئی ڈیل نہین ہوگی یہ عمران خان کا پاکستان ہے ،، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ جیسا خوبصور ت ہمارا ساحل ہے ، ایسے ملک قرضے لینے والے نہیں بلکہ دینے والے ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی کے لوگ مستعفی ہوکر الیکشن لڑنے کے بعد آئیں،، احتساب سب کا ہوگا ،، کوئی ڈیل نہین ہوگی یہ عمران خان کا پاکستان ہے ،، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی زید ی نے کہا کہ سندھ سے بہت سارے لوگوں نے رابطہ کیاہے ، اگر پیپلزپارٹی کے لوگ آتے ہیں تو وہ استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑ کر آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن کانام جے آئی ٹی میں ہے اوران کا دفاع کیا جارہاہے ،اس بات کی سمجھ نہیں آتی ،، ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سور کا گوشت اور رشوت دونوں حرام ہیں اورمیں رشوت کبھی نہیں کھاتا ، مجھے اپنی وزارت سے کرپشن کی شکایات آئی ہیں جن کی میں تفتیش کروں گا ، مجھے وزارت بحری امور میں جا کر سمجھ آئی ہے کہ جیسا خوبصور ت ہمارا ساحل ہے ، ایسے ملک قرضے لینے والے نہیں بلکہ دینے والے ہوتے ہیں،، یاد رہے کہ پیپلز پارٹی پر آج کل برا دور چل رہا ہے ،، اور عدالتوں میں کیسز بھی چل رہے ہیں،،