counter easy hit

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب روانہ

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب روانہ ہو گئے جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔

Lebanese prime minister Saad al-Harry left Saudi Arabiaلبنانی وزیراعظم کا حالیہ دورہ فرانسیسی صدر کی جانب سے چند روز قبل دیے گئے بیان کو غلط ثابت کرنے کے لیے کافی ہے جس میں امانوئل میکروں نے کہا تھا کہ سعد حریری سعودی عرب میں یرغمال تھے۔

لبنان میں نو سال کے بعد پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے بعد سعد حریری کو تیسری مرتبہ حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

الحریری نے دسمبر 2016ء سے لبنان کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہوا ہے، ان کی پہلی حکومت کی تشکیل 2009ء میں ہوئی تھی جو 2011ء تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ 6 مئی کو ہونے والے حالیہ انتخابات میں سعد حریری کے المستقبل گروپ نے اپنی ایک تہائی پارلیمانی نشستیں کھو دیں۔

اس کے مقابل حزب اللہ اور اس کے حلیفوں نے نمایاں کامیابی کویقینی بنایا۔