مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ابھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے دباؤ کی وجہ سے انہیں الوداع کہنا پڑا۔
کراچی: (یس اُردو) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ابھی مزید کھیل سکتے تھے لیکن پی سی بی حکام کے دباؤ کی وجہ سے انھیں اسے خیرباد کہنا پڑا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا موقف تھا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔ حالانکہ جب تک کھلاڑی کی کارکردگی اچھی ہو اور وہ میچ کیلئے فٹ ہو تو پھر زیادہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیابی سے پاکستان کرکٹ کو بڑا فائدہ ہوگا۔