ماسکو…….ماسکو سےواپس آنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں 25 سے 30 گھنٹے تک کھانے کو نہیں دیا گیا، وہ قانونی طور پر سالانہ کنونشن میں شرکت کےلیےماسکو گئےتھے۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر انہیں چھوڑے سے کمرے میں رکھا گیا اور یہ سارامسئلہ ٹریول ایجنٹ کی غفلت کی وجہ سے ہوا۔
انہوں نےوطن واپسی ممکن بنانےپر وزیر اعظم نواز شریف اور میڈیا کا شکریہ ادا کیاہے،تاجروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کے معاملے کی تحقیقات کریں۔اس سے قبل ماسکو میں تقریباً دو روز تک صعوبتیں اٹھانے والے پاکستانی تاجر، وطن واپس پہنچے، کراچی سے تعلق رکھنے والے 48 پاکستانی تاجر دبئی سے نجی پرواز ای کے 604 کے ذریعے رات 4 بجے کے قریب کراچی پہنچے۔ جیونیوز سے بات کرتے ہوئے ایک تاجر کا کہنا تھا کہ ماسکو میں تین پاکستانیوں کو طبیعت خراب ہونے پر روک لیا گیا ہے ۔ادھر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 48پاکستانی ماسکو سے استنبول پہنچے جہاں سے 30 افراد کو لے کر نجی ایئر لائن بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔باقی 18 پاکستانیوں کو ہفتے کے روز وطن لایا جائے گا ۔رہ جانے والے 36 مسافر پرواز ای کے 624 کے ذریعے آج صبح 8 بجے لاہور پہنچیں گے ۔ایف آئی اے حکام نے تمام پہنچنے والے مسافروں سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں گھروں کو جانے دیا گیا۔