لاہور(ویب ڈیسک)سینئراداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کو فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی، اْس دوران میزبان نے فردوس جمال کو ماہرہ خان کی تصویر دکھائی اور کہا کہ آپ ان کو کوئی مشورہ دیں جس پر اداکار نے فوراً کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اْن کا چہرہ ماڈلنگ کے لئے اچھا ہے لیکن اْن کی عمر اب زیادہ ہو گئی ہے۔فردوس جمال نے کہا کہ ان کے لئے میرا مشورہ ہے کہ اْنہیں فلموں میں ہیروئن کی بجائے دو بچوں کی ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔بعد ازاں میزبان نے بھی ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کی کوئی پاکستانی فلم ایسی نہیں ہے جس نے اچھا بزنس کیا ہو، وہ فلم ’ورنہ‘ ہو یا پھر ’سات دن محبت ان‘۔اس پر فردوس جمال نے کہا کہ اداکارہ مہوش حیات، ماہرہ خان سے زیادہ اچھی اداکارہ ہیں۔ان کا کوئی مقابلہ نہیں ۔(ش س م)