پیرس(یس اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر پاکستان پیپلز پارٹی کے جانثاروں کی اس نسل کے نمائندہ تھے جو تن من دھن سے اپنی زندگی پیپلز پارٹی اور شہید بھٹو کیلئے وقف کیے ہوئے تھے۔ ایسے اپنے مقصد کے ساتھ مکمل طور پر جڑے ہوئے سیاستدان اور دھن کے پکے سیاسی کارکن جو ضیا کے تاریک مارشل لائ کے سامنے سینہ سپر رہے اور اپنی پوری زندگی اس جدوجہد کیلئے وقف کردی۔ایک یادگار تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے قاری فاروق احمد نے کہا کہ قاضی سلطان مرحوم اور محترم جہانگیر بدر مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے انتہائی مشکل دورمیں چمکنے والے دو ستارے ہیں جو آمریت کی تاریکی میں کندن بن کرابھرے اور چھاگئے۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنی تمام زندگی عوام کی خدمت کی اور اس کو اپنا ایمان بنائے رکھا۔ جہانگیر بدر مرحوم نے اپنی ساری زندگی آمریت کی سیاہی کو مٹانے کیلئے وقف کیے رکھی۔آج بھی آمر ان راہنمائوں کے ناموں سے خوفزدہ رہتی ہے۔