اسلام آباد(رپورٹ؛اصغر علی مبارک ) اسلام آباد؛ مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے پاکستان کے سربراہ شیہان شفیق اعوان اور کیوکشن مارشل آرٹس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے انٹرنشنل پلیئر شیہان سید دلدار حسین شاہ نے پاکستان میں ماڈرن مارشل آرٹس کے بانی گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد سے بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں واقع ایم ایم اے ھیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ،جس میں مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے کے سربراہ شیہان شفیق اعوان کو پاکستان میں ماڈرن مارشل آرٹس کے بانی گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد نےجدید مارشل آرٹس کی تیکنک سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جدید تکنیک اپنا کر پاکستانی پلیرز اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ھیں ، ماڈرن مارشل آرٹس کے بانی گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد چیئرمین ماڈرن مارشل آرٹس ایم ایم اے ،چیئرمین مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے،چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن پاکستان میں ماڈرن مارشل آرٹس کو فروغ دینے کے لئے خاص طور پرامریکا سے پاکستان آئے ھیں ،
ماڈرن مارشل آرٹس کے بانی گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد نے سربراہ مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے شفیق اعوان کا بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں واقع ایم ایم اے ھیڈ کوارٹر میں آمد پر پرتپاک خیر مقدم کرتےہووے انہیں ھار پہناے . گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد نے بتایا کہ پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کو جیتنے کی صلاحیت رکھتے ھیں ، اس موقع پر مکس مارشل آرٹس کے شیہان شفیق اعوان اور ماڈرن مارشل آرٹس کے بانی گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خال نے کھلاڑیوں کو ملک فیصل فیصل ، نذیر خان ، جمہ خان ، اسلام وزیر ، نظر خان ، تاج خان اور ارشاد خان کو دفا ع اور مخالف کو قابو کر کے بےبس کر نے کی نئ جدید تکنیک سے متعارف کرایا..
یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ ماڈرن مارشل آرٹس اور مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے دنیا کا سب سے زیادہ مقبول کھیل ھے . دنیا بھر میں مکس مارشل آرٹس کے مداحوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ھے ون چیمئن شپ روس سے تعلق رکھنے والے مکس مارشل آرٹسٹ وٹالی بگ ڈیش اور میانمار کے آنگ لا این سنگ کے درمیان ون مڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلے دنیا میں ٹی وی پر دیکھے جانے والا مقابلہ قرار دیا گیا پاکستانی ممروش رضا اگلے ماہ چین میں یوکرینی فائٹر سے مقابلہ کریں گے