لاہور (ویب ڈیسک)بھارت نے خضرت خواجہ علاوالدین علی احمد صابریؒ کے عرس مبارک پر شرکت کیلئے پاکستان کے 100 زائرین کو آخر کار ویزے جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ عرصہ سے کشیدگی جاری ہے جس کے باعث بھارت جا کر مریضوں کو علاج کروانے کیلئے بھی ویزہ نہیں جاری کیا جا رہا ہے تاہم بھارت نے ویزہ پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستان کے ایک سو زائرین کو عرس میں شریک ہونے کیلئے ویزہ جاری کر دیا ہے۔ کشیدہ حالات کے باعث بھارتی سفارتخان نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ حاصل کرنا نہ صرف مشکل کر دیا بلکہ 80 فیصد موصول ہونے والی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا ۔ دوسری خبر یہ بھی ہے کہ بھارت جانے کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہناتھا کہ انہوں نے گزشتہ تین ہفتوں میں بھارت کے تین دورے کیے ہیں تاکہ وہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے حکام کو پاکستانیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ویزہ جاری کرنے پر قائل کر سکیں جیسا کہ پاکستان نے بھارتی شہریوں کو مذہبی مقامات پر جانے کیلئے ویزہ جاری کیا تھا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جیسے ہی حکومت سنبھالی تھی تو بھارت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کرتے ہوئے ایک قدم بڑھایا تھا لیکن بھارت نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزراء خارجہ کی ملاقات کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد عمران خان کی جانب سے سخت رد عمل جاری کیا گیا تھا ۔