اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مسترد کردیں اور چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں، معاملے کو چھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثر ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں، معاملے کو چھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی۔ ہم پورے ملک کی حلقہ بندیوں کو متاثر نہیں کریں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستیں خود سنوں گا۔