counter easy hit

سجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کر مری لے جانے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط

لاہور: بھارتی تاجر سجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کر مری لے جانے کے خلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔

Letter to the Chief Justice supreme court for to take official guests as the Sajjan Jindal

Letter to the Chief Justice supreme court for to take official guests as the Sajjan Jindal

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو لاہور ہائی کورٹ کے وکیل سلیم چوہدری کی جانب سے بھارتی تاجرسجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کرمری لے جانے کے خلاف خط لکھ دیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق سجن جندال کے پاس صرف اسلام آباد اور لاہور کا ویزا تھا، سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سجن جندال کو مری لے جایا گیا، سجن جندال کو اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ وزٹ کروانا ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے اس لیے چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر ایکشن لیں اور ذمہ داروں سے جواب طلب کریں۔ واضح رہے بھارتی سرمایہ کار جندال وزیر اعظم نوازشریف کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں اور ان کی اکثر ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جب کہ سارک کانفرنس کٹھمنڈو میں بھی سجن جندال نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website