پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں شریف کےکاروبار کرنےکا ثبوت خطوط نہیں ہو سکتے،قطری خطوط سےکسی آمدن کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
Letters can not be evidence of business of Mian Sharif, Aitzaz
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میںاعتز از احسن کا کہنا تھا کہ قطری خط ہر منی لانڈرنگ کرنےوالوں کو بچانےکا راستہ ہے،پاناما لیکس کیس میں حکومت خط پر خط پیش کر رہی ہے،اس طرح تو ہر کالا دھن سفید ہو جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ عجیب بات نہیں پورا خاندان ایک دوسرےکو اربوں روپےگفٹ دے رہا ہے،شریف فیملی کےتمام افراد کےبینک اکاؤنٹس کی چھان بین تک منی ٹریل کا پتا لگانا ممکن نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قطری شہزادوں کے خطوط ثبوت ہیں کہ منی لانڈرنگ ہوئی۔کیا عرب ملکوں میں لاکھوں ڈالر بوریوں میں رکھ کر ٹرانزیکشن ہوتی ہے؟ یہ کیسی ٹرانزیکشن ہے کہ نوٹ گدھوں پر رکھ کر آتے جاتے رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے کیس مضبوط ہے، نوازشریف اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ کاروبار کرتے رہے، شریف فیملی کا کونسا فرد قطراورعرب ممالک میں کاروبار کی نگرانی کرتا تھا۔