پاناما لیکس کے منظر عام پر آتے ہی آئس لینڈ میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
پیکجاوک: (یس اُردو) پاناما لیکس کے منظر عام پر آتے ہی عالمی سیاست میں بھونچال آنے کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم سگمنڈر ڈیوڈ گنلاگسن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے صدر سے اسمبلی توڑنے کی سفارش بھی کی تاہم صدر نے ان کی سفارش کو مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد ملک بھر میں شہری سڑکوں پر آ گئے تھے اور وزیراعظم سگمنڈر ڈیوڈ گنلاگسن سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے رہے۔