پاناما لیکس معاملے پر حکومت نے اپوزیشن کا ایک اور مطالبہ مان لیا۔ حکومتی اتحادی نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں موقف پیش کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔
لاہور (یس اُردو) حکومتی اتحادی نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے۔ ہم نے بھی وزیراعظم کو شفاف تحقیقات کا مشورہ دیا ہے کیونکہ جس نے بھی کرپشن کی سزا ملنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی بہت جذباتی ہے وزیراعظم کے اعلان کے بعد اپوزیشن کا طریقہ کار درست نہیں۔ میر حاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کمیشن میں چیف جسٹس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے وہ کسی کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کر سکتے ہیں۔