اسلام آباد : سپریم کورٹ میں کل حکومت حسن، حسین اور مریم نواز کے پاناما لیکس سے متعلق جوابات داخل کرائے گی، عدالت عظمیٰ نے پیر کے روز جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے رکھی ہے۔
سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت پر حکومتی وکیل سلمان بٹ کی جانب سے جواب جمع کرائے جانے تھے جبکہ انہوں نے صرف وزیراعظم نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کے جوابات جمع کرائے تھے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیر تک کی مہلت دی تھی۔
سپریم کورٹ میں تمام درخواست گزاروں کی جانب سے اپنے اپنے ٹی او آرز جمع کرا دیئے گئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے تاحال وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کردہ ٹی او آرز سپریم کورٹ میں جمع کروائے ہیں۔