لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے گوہر نواز کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا ، تمام درخواستوں کی سماعت 11 اپریل کو کی جائے گی
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لئے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کی مزید درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس پر جسٹس شاہد وحید نے پاناما لیکس کے انکشافات کے بارے میں تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر 11 اپریل کو سماعت کی جائے گی ۔ درخواست میں تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو نے یہ موقف اختیار کیا کہ پاناما لیکس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وزیر اعظم اور خاندان کے افراد نے غیر قانونی طور پر سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا ہے اس لیے نیب کو وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔