امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چوبیس اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں پاناما لیکس پر جب تک تحقیقات مکمل نہ ہونے تک وزیر اعظم مستعفی ہوں۔
لاہور: (یس اُردو) منصورہ میں کرپشن فری پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران اربوں لوٹ کر پاناما اور سوئٹزر لینڈ میں چھپاتے ہیں اور کرپٹ افراد اربوں کھانے کے بعد جب عدالتوں میں وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کرپشن فری پاکستان مہم کی تصدیق پاناما پیپرز نے کر دی جس طرح دہشت گردی کے خلاف دفعات لگتی ہیں کرپشن کے خلاف بھی لگنی چاہئیں۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں کسی ایک عالم دین کا نام نہیں۔