counter easy hit

پاناما لیکس ، اپوزیشن جماعتیں آج اسلام آباد میں مذاکرات کریں گی

Lex Panama, the parties

Lex Panama, the parties

پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ، سراج الحق کو حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نظر آنے لگیں
اسلام آباد (یس اُردو) ٹی آو آرز پر حکومتی ردعمل کے جواب میں کیا حکمت عملی اپنائی جائے ؟، اپوزیشن جماعتیں آج اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھیں گی ۔ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ دہرا دیا ۔ خورشید شاہ کہتے ہیں وزیر اعظم جان نہ چھڑائیں پارلیمنٹ میں آئیں ، سراج الحق کو حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نظر آنے لگیں ۔ پاناما لیکس پر اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے حکومتی ردعمل کے جواب میں اپوزیشن اب نئی حکمت عملی پر غور کرے گی ۔ اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس اسلام آباد میں خورشید شاہ کے چیمبر میں ہوگا ۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت رابطہ کرے ، بات کرنے کو تیار ہیں ، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ گیلانی پر الزامات لگے تو انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ایوانوں میں نظر آنے والوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نظر آنے لگیں ۔ دوسری طرف حکومتی لیگل ٹیم اپوزیشن کے ٹی او آرز کے بارے میں آج وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی