کسی اخبار میں چھپی خبر صحیفہ نہیں ، جب تک الزامات کی تحقیق نہیں ہوجاتی ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں :وزیر قانون
لاہور (یس اُردو) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پانامہ لیکس کی دستاویزات کو جعلی قرار دیدیا ، کہتے ہیں جب تک تصدیق شدہ رپورٹ سامنے نہیں آتی ایسے انکشافات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ پانامہ لیکس کے انکشافات پر ردعمل میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ملک کی قومی سیاسی لیڈرشپ کے خلاف منفی پراپیگنڈہ ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی اخبار میں چھپی خبر صحیفہ آسمانی نہیں ، جب تک ایسے الزامات کی کوئی ذمہ دار ادارہ تحقیق کرکے رپورٹ نہیں دیتا اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تمام دستاویزات جھوٹ پر مبنی ہیں ، ایسے منفی ہتھکنڈوں پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیئے ، ایسے ایجنڈے سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے