لاہورہائیکورٹ کےسینئرترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار نےقائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس یاور علی خان نےجسٹس شاہد حمید ڈارسےقائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ موسمیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئےسنگاپورمیں ہیں۔
ان کی عدم موجودگی میں جسٹس شاہد حمید ڈار8سے12نومبرتک قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سےذمےداریاں نبھائیں گے ، حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز،عدالتی افسروں اورسینئر وکلا ءنے شرکت کی۔