عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت اور پنجاب حکومت کی طرف سے لاپرواہی برتنے پر مرض سے 25 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ حکومت صحت کے فنڈز ترقیاتی کامیوں پر خرچ کر رہی ہے
لاہور (یس اُردو) لاہورہائیکورٹ نے خناق کی وبا کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کرنے پر پنجاب حکومت ، سیکرٹری صحت اور ہلیتھ کئیر کمیشن سے 17 دسمبر کو وضاحت طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمد خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت اور پنجاب حکومت نے خناق کی وبا پر قابو پانے کے لیے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس سے خناق کی وبا پھیلنے سے اب تک لاہور میں 25 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا ۔ جبکہ حکومت صحت کے فنڈز ترقیاتی کامیوں پر خرچ کر رہی ہے ۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین سے 17 دسمبر کو تحریری وضاحت طلب کر لی ۔