لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد حمید ڈارکی سربراہی میں فل بینچ اسلام آباد دھرنےکےخلاف درخواست دائرکی آج کیس کی سماعت کرےگا۔
ایڈووکیٹ افتخار چودھری نےلاہورہائیکورٹ کےروبروعمران خان کے دھرنےکو چیلنج کر رکھا ہے،درخواست گزارکامؤقف ہےکہ عمران خان کےاقدامات آئین اور قانون کےخلاف ہیں۔
دھرنے میں فحاشی پھیلانا آرٹیکل2 کی خلاف ورزی ہے،جبکہ شہر بند کرناملک دشمن عناصر کو دہشت گردی کا موقع دینےکےمترادف ہے،لہٰذا استدعاہے کہ عدالت عمران خان کو دھرنادینے سے روکے۔