ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کی اشرافیہ اور حکمرانوں نے کرپشن سے کمائے گئے پعسے اور اپنی اولادیں باہر منتقل کر دئے ہیں ہمیں ملک اور قوم کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ان خیالہات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم می۹ں جماعت اسلامی رہنما عبدالعزیز غوری کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی رپورٹیں آنے کے بعد حزب اختلاف نے ٹی او آرز طے کی ہیں جبکہ حکمرانوں نے اپنی ٹی او آرز بنائی ہیں اب سپریم کورٹ آف پاکستان پر ذمیداری مزید بڑھ جائیگی سپریم کورٹ آف پاکستان کو چاہئے کہ حکمرانوں ،وکلا،حزب اختلاف کے ٹی او آرز ملا کر اس سے نتیجہ خیز ٹی او آرز طے کرکے تحقیقاتی کمیشن بنائے انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن عروج پر ہے صحت تعلیم جیسے شعبے تباہ ہو چکے ہیں اسکولوں کی عمارتیں ٹوٹ چکی ہیں صحت مراکز میں ادویات نہیں ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شجکار ہیں ضلعہ سانگھڑ سمیت سندھ میں قدرتی وسائل کے بڑے بڑے ذخائر ہیں حکومت انسے استفادہ کرے باہر سے توانائی کے لئے گئس اور تیل منگوانا بند کرے انہوں نے کہا کہ ضلعہ سانگھڑ جو جہ تیل و گئیس کی دولت سے مالا ہے اس ضلعے کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کس طرح عوام کی دولت اور حقوق پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں جماعت اسلامی کی جانب سے کرپشن فری پاکستان مہم چلائی جا رہی ہے عوام اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابتگیاں کی گئیں اب بلدیاتی اداروں کو اختیارات سے محروم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچھی کا امن رینجرس اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بہتر ہوا کچھ عرصہ حالات ٹھیک رہنے کے بعد اب دوبارہ خرابی کی جانب جا رہے ہیں بعد ازاں وہ ٹنڈوآدم کے احمد پیلیس میں بڑے عوامی اجتماعر سے خطاب کے لئے پنہچے تھے رات گئے جماعت اسلامی کا جلسا جاری تھا