counter easy hit

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالم اسلام کوآواز اٹھانا ہو گی،لیاقت بلوچ

 Liaqat Baloch

Liaqat Baloch

لاہور….جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سمیت تمام عالم اسلام کو اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہو گی۔
لاہور میں یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی نے مال روڈ پرریلی نکالی اور جلسہ کیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ننھے بچوں نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلیےخاکہ بھی پیش کیا ۔اپنے خطاب میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت توقع رکھتی ہے کہ بھارت سے دوستی میں فائدہ ہو گا جبکہ بھارت دوستی کی آڑ میں کشمیر پرقبضے کو جائز قرار دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسلامی ملکوں کا دورہ کر یں اور کشمیریوں کی مدد کے لیے فورم تشکیل دیا جائے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک بھارت سے تجارت نہ کی جائے، آخر میں پاکستان کی سربلندی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا مانگی گئی ۔