counter easy hit

لیاقت آباد واقعہ افسوسناک، پہل جماعت اسلامی نے کی، مقدمہ درج کرائیں گے، کنور نوید

Kanwar Naveed

Kanwar Naveed

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ لیاقت آباد واقعہ افسوس ناک ہے ابتدا جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کی ، ایم کیو ایم واقعہ کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرائے گی۔

جناح گرائونڈ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ تصاد کی ابتدا جماعت اسلامی کی طرف سے کی گئی۔

پہلے جماعت اسلامی کے کارکن ایم کیو ایم کے کیمپ پر آئے اور نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم کے جھنڈے اور بینر اتارے گئے اور خواتین سمیت کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ کے بعد جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی اشتعال انگیز پریس کانفرنس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔